ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیم سنگھ کا تلواڑہ مائگرینٹس کوباقی رقم کی ادائیگی کرنے اور ریاستی بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ

بھیم سنگھ کا تلواڑہ مائگرینٹس کوباقی رقم کی ادائیگی کرنے اور ریاستی بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ

Sun, 09 Apr 2017 10:58:07    S.O. News Service

جموں،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے یہاں جموں پردیش کے تلوارہ مائگرینٹس میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جموں کے مختلف حصوں سے اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپ میں رہنے و الوں کی موجودہ حالت سے چشم پوشی کا ریاستی حکومت پرالزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ آج یہاں کیمپ میں رہنے والے لوگ جس درد ، مصائب اور ذہنی دباو سے گزر ررہے ہیں ریاستی حکومت کو اس کی ذرا فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کرگل جنگ کے دوران جموں کے حساس مقامات پر رہنے والے لوگوں کو زبردستی ان کے گھر بار چھوڑنے پر مجبو رکیا گیا ان میں سے بیشتر آج تک تلوارہ مائگرینٹس کیمپ میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ جموں کے حساس مقامات سے 2200کنبوں کو ہٹایا گیا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے نہ ہی ریاستی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت ان جموں مائگرینٹس کو کوئی سماجی تحفظ فراہم نہیں کررہی ہیں۔پنتھرس پارٹی شروع سے ہی ان کے لئے سڑکوں سے لیکر سپریم کورٹ تک جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی، کانگریس اور دیگر حکمراں پارٹیوں نے جموں مائگرینٹس کو نظرانداز کیا ۔ پنتھرس پارٹی نے یہ لڑائی جموں وکشمیر ہائی کورٹ سے شروع کی تھی اور آج یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور پروفیسر بھیم سنگھ اس معاملے کی آج تک بغیر فیس کے پیروی کررہے ہیں۔ پنتھرس پارٹی کی 2009میں دائر عرضی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو توہین عدالت معاملے کو دیکھنے کے لئے کہا تھا اور ہائی کورٹ نے معاملے کو نپٹاتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں مائگرینٹس کا باقی 23کروڑ روپیہ ادا کرے۔ جموں وکشمیر اور مرکزی حکومت نے گیارہ کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے اور اب بھی نصف سے زیادہ رقم باقی ہے۔تقریباََ ایک درجن سینئر پنتھرس پارٹی لیڈروں اور سماجی کارکنوں نے پروفیسر بھیم سنگھ اور ان کی ٹیم کو گزشتہ 17برسوں کے بغیر تھکے کام کرنے پر مبارکباددی۔اس موقع پرپارٹی کے دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔


Share: